اردو کی عملی کتاب حصّہ سوئم کلاس اول کے بچّوں کے لیے بنائی گئی ہے۔ ورک بُک کے ساتھ ساتھ یہ ایک مکمل قاعدہ بھی ہے جس میں لکھنے اور رنگ بھرنے کے علاوہ بچوّں کے پڑھنے کے لیے بھی بہت کچھ شامل کیا گیا ہے۔ دلچسپ اور چھوٹے چھوٹے معلوماتی مضامین جو بہت آسان الفاظ میں لکھیں گئے ہیں بچوّں کو پڑھنے اور سمجھنے میں بے حد آسانی ہو گی۔اس کے علاوہ الفاظ توڑئیے، حروف جوڑئیے، پھلوں اور سبزیوں کو پہچان کر ان کے نام لکھیے، واحد کی جمع، الفاظ پڑھ کر تصویر بنائیں اور ’ہیں‘ کا استعمال ، الفاظ کے جملے ، سوالوں کے جوابات ، الفاظ کی ضد ، ایک جیسے الفاظ بنائیے، ہم آواز الفاظ آپس میں ملائیے، مذکر اور مونث ۔ دو چشمی’ھ‘ کے الفاظ کی پہچان ۔ اس کے علاوہ اور بہت سی ایسی مشقیں شامل کی گئی ہیں جس سے بچّوں کی دلچسپی کا سلسلہ شروع سے آخر تک قائم رہے گا اور اُردو زبان سیکھنے اور سمجھنے کے نتائج میں ایک بہترین اضافہ ہو گا
ISBN : 978-969-509-104-0
No. of Pages: 75