علی محّمد بلوچ صاحب کی تصنیف کردہ یہ کتاب اپنی مثال آپ ہے۔ اس کتاب میں بلوچ صاحب نے انتہائی سہل اور خوبصورت طریقے سے سندھی گرامر کو بیان کیا ہے۔ اس کتاب میں علم صرف، علمِ نحو، علمِ عروض، علمِ بیان اور علمِ بدیع کے علاوہ اصلاحات اور چٹکلے بھی دئیے گئے ہیں۔جبکہ کتاب کے حصّہ پنجم میں مضامین دئیے گئے ہیں۔ آخری حصّے میں خطوط اور درخواستیں بھی شامل ہیں۔
یہ کتاب سندھی زبان کے بہی خواہوں ، شائقین ادب، سندھی زبان کے طالب علموں نیز اساتذہ کی بھی ادبی تمنا پوری کرتی ہے۔ کتاب کی طباعت بہت خوبصورت اور نہایت دلکش ہے۔
ISBN : 978-969-509-337-X
No. of Pages: 248