یہ اُردو قاعدہ (مکمل)اور دوسرے قاعدوں سے ذرامختلف ہے اس میں شروع ہی سے حُروف تہجّی اور ان سے بنائے ہوئے الفاظ بمعہ رنگین تصاویر دیے گئے ہیں اور تمام الفاظ کے ہجّے بھی ہر تصویر کیساتھ دیے گئے ہیں تا کہ بچّے ہجّوں کی مدد سے حُروف ملا کر الفاظ کو پڑھنے میں آسانی محسوس کریں اور ان کی دلچسپی قائم رہے ۔ آگے چل کر اس مکمل قاعدے میں اعراب یعنی زیرزبر ، پیش ، جزم ، مد، ہمزہ، تنوین ، تشدید اور نون غنہ کا استعمال ہدایات کیساتھ بتایا گیا ہے ۔ اس میں اساتذہ کی تھوڑی سی مدد کیساتھ بچّے صحیح الفاظ بولنے اور لکھنے کے قابل ہو جائیں گے بعد مین حُروف تہجّی کی ملاوٹ سے اسباق کے ساتھ ساتھ ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ تاکہ بچّے زبان سیکھنے کے ابتدائی مراحل آسانی کے ساتھ طے کر سکیں۔ بچّوں کیلئے یہ قاعدہ (مکمل) دلچسپ اور نہایت موزوں ہے
ISBN : 978-969-509-155-5