یہ کتاب مربوط قومی نصاب کے مطابق مرتب کی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ کتاب اردو زبان کے چاروں عناصر (سننا، بولنا، پڑھنا، لکھنا) کی تربیت کے لئےموزوں ہے۔ مشقوں کی مدد سے طلبہ کو بہت ساری چیزیں سکھائی گئی ہیں مثلاََ لفظوں کے معنی ، درست تلفظ ، خوش نویسی وغیرہ شامل ہیں۔ موضوعات کے انتخاب میں بچوں کی دلچسپی اور تنوع کا خیال رکھا گیا ہے ۔ بچوں کی دلچسپی اور نصابی ضرورت کو مدِّنظر رکھتے ہوئے خاکہ کشی کے مواقع بھی فراہم کئے گئے ہیں