یہ کے جی ون کے لیے عملی کتاب ہے۔ جس میں لکھنے اور رنگ بھرنے کے ساتھ پڑھنے کو بھی کچھ ملے گا یعنی ورک بُک کے ساتھ ساتھ یہ ایک چھوٹا سا قاعدہ بھی ہے۔ اس کتاب کو چھوٹے بچوّں کی دلچسپی اور شوق کو مدِنظر رکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں جانوروں، روزمرّہ استعمال کی چیزوں پھلوں اور سبزیوں کے خاکے دیے گئے ہیں جن میں بچّے رنگ بھرنے کی مشق کریں گے جن سے چیزوں کی پہچان ہو گی اور اُن کے ناموں کے بارے میں آگاہی حاصل ہو گی۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کی مشقیں مثلاتصویر کا پہلا حرف لکھئیے، تصویر کے حرف پر دائرہ لگائیں، حرف سے ہم آواز تصویروں میں رنگ بھریں اور اس کے علاوہ کئی ایسی مشقیں شامل ہیں جو بچّوں کی ذہنی نشونما کو اُبھارنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
ISBN : 978-969-509-102-4
No. of Pages: 62