یہ اُردو کی عملی کتاب کے جی ٹو کے بچوّں کے لیے ہے۔ اس میں حُروفِ تہجی کے مختلف حرف اور دو چشمی ھ پرمشتمل مشقیں دی گئی ہیں۔ان سے بچّوں کو دوسرے الفاظ کے ساتھ ساتھ دو چشمی ھ والے الفاظ پڑھنے اور لکھنے میں بڑی مدد ملے گی۔ چند مشقیں خوشخط کے لیے بھی دی گئی ہیں جن سے بچّوں کا ہاتھ بھی صاف ہوگا۔ حروف کو جوڑنے اور توڑنے کے علاوہ ،زیر، زبر، پیش اور الف مَد کے مختلف الفاظ و جملے اور ان کی بھی دی گئی ہیں تاکہ بچوں میں اردو کو مخصوص انداز میں پڑھنے کی مزیذ صلاحیت پیدا ہو سکے۔ کچھ چیزوں کی تصویریں بھی دی گئی ہیں جن میں بچّے رنگ بھرنے کے ساتھ ساتھ اپنی معلومات میں اضافہ بھی کر سکیں گے۔ آخر میں حروف سے گنتی لکھنے اور ایک جیسے الفاظ کی مشق بھی دی گئی ہے جس کا سیکھنا بچّوں کے لیے بہت ضروری ہے۔
ہمیں اُمید ہے کہ یہ کتاب بچّوں کے لیے بے حد کارآمد اور مفید ثابت ہوگی۔ آخر میں ہماری گذارش ہے کی اپنے گراں قدر مشوروں سے مُستفید فرمائیں۔
ISBN : 978-969-509-103-2
No. of Pages: 51