یہ قاعدہ قبل از پرائمری بچوں کوپڑھنا لکھنا سکھانے کی ابتدائی ضروریات کو پیشِ نظر رکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔ اس کی تکمیل کے بعد بچّے اُردو قاعدہ، باآسانی اور بہت جلد پڑھنے کے قابل ہوجائیں گے، پڑھنے اور لکھنے کی مہارتوں کی مشق کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے پہلے وہ حروف تہجی پڑھائے گئے ہیں۔ جولکھنے میں بھی سادہ اور آسان ہیں۔یہ قاعدہ جامع راست طریقِ تدریس (Integrated Direct Method) پر مبنی ہے۔ بچوں کی دلچسپی،نصابی تقاضے اور حروف کوذہن نشیں کرانے کے لیے عملی کام/ سرگرمیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔ مثلاً: خاکہ بنانا، رنگ بھرنا، خاکے میں حروف بنانا، آواز اور حرف کو ملانا وغیرہ
ISBN : 978-969-509-390-6
No. of Pages: 27